بریکوٹ ، بلدیاتی الیکشن میں کلین سوپپ کرینگے 30مئی کو الیکشن جیت کر عوام کو دکھائیں گے کہ سوات پی ٹی ائی کا گڑھ ہے مخالفین عبرتناک شکست سے دو چار کرینگے جس طرح حالیہ صوبائی ومرکزی انتخابا ت میں عوا م دوسری جماعتوں کو مستر د کرکے پی ٹی ائی کا ساتھ دیا تھااس طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام پی ٹی ائی کے امید واروں کو کامیاب بنا ئینگے ‘ ان خیالات کا اظہار نامزد امیدوار کسان ویلیج کونسل بریکوٹ جاو ید خان اور پی ٹی ائی تحصیل بریکوٹ کے سینئر نائب صدر جنید اقبال نے صحافیوں سے گفتگوکر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 11مئی 2013کی الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی جیت ہماری ہوگی سہ فریقی اتحاد ہو یا چھ فریقی شکست سے دوچار کرینگے اور کارگردی کے بنیاد پر پوری کے پی کے میں کلین سویپ کرینگے اور یہی وجہ ہے کہ عوام جو ق در جوق پی ٹی ائی میں شمولیت کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ 82میں انشا ء اللہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی ائی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ہر سیٹ پر ہمارے کارکن الیکشن میں حصہ لینگے اور جیت کر دکھا ئینگے ‘قوم متحد ہو کر اپنے حقوق کی جنگ کیلئے پی ٹی ائی کے جھنڈے تلے متحد ہوجائے ۔اخر میں انہوں نے محلہ تحصیل ،گل آباد ،انور آباد ،خزانہ ،نزیر آباد اورفضل آبادکے عوام سے اپیل کی کہ جنرل کونسلر کے لئے نامزد امید وار ظفر علی اور کسان کے لئے جا وید کو کامیاب کرائیں ۔
634 total views, no views today


