مینگورہ ، سوات سکاؤٹس اُوپن گروپ کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمدعلی صاحب کے زیر صدارت نئے گروپ کونسل کے بارے میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں سوات سکاؤٹس اُوپن گروپ کے سینئر لیڈرز فضل علی صاحب ، محمود رفیق بابو کے ساتھ گروپ لیڈر اور نئے گروپ کونسل کے ارکا ن نے بھی شرکت کی۔ اس میٹنگ میں گروپ کی کارکردگی اور خود مختاری کے بارے میں ایک مفصل بحث ہوئی ۔ میٹنگ میں نئے گروپ کونسل کی منظوری بھی دی گئی جس میں ضیاء اللہ (صدارتی گولڈمیڈلسٹ) کو جنرل سیکرٹری اور شفیع الرّحمٰن کو پریس سیکرٹری منتخب کیا گیا اورآخرمیں گروپ کی کامیابی کیلئے اجتماعی دُعا کی گئی۔
550 total views, no views today
Comments


