سوات ، روزن اسلام آباد میں قائم ایک غیر سرکاری غیر منافع بخش تنظیم ہے۔رابطہ روزن کا پروگرام ہے جو گذشتہ 16 سال سے پولیس کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ روزن نے حجرہ(سوات) اور COMSAT CIIT (ایبٹ آباد ) کے اشتراک سے جون 2014 میں ایک تحقیق کا آغاز کیا جس کا عنوان تھا ” policing challnges and opportunities in post-conflict swat: needs of women, children and minorities”.
اس تحقیقی کی تقریب سوات کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی آزاد خان ریجنل پولیس آفیسر خیبر پختون خواہ تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی آزاد خان ریجنل پولیس آفیسر خیبر پختون خواہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس تحقیق اور اس کے نتیجے میں آنے والی سفارشات کو سراہ، انہوں نے مزید کہا کے خیبر پختونخواہ پولیس لوگوں کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
ہم سوات میں ایک ٹرننگ سینٹر بنانے جا رہے ہیں جس میں ڈی کیئر سنٹر ہو، ہم چا ہیں گے خواتین پولیس آفیسر کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے اور ان کے مسائل سنے جاےئے کے وہ پولیس میں کیوں نہیں آنا چاہتیں، اس اقدام سے ممکن ہے کے خواتین پولیس میں آنے کو ترجیح دیں۔ بہت سے ایسے مسائل ہیں جن میں خواتین کا پولیس میں ہونا بہت ضروری ہے۔
ہم سوات میں ریجنل بنانے جا رہے ہیں جس سے ہمیں ڈی این اے کے ٹیسٹ جلد ملیں گے۔ پولیس کی خوبصورتی یہی ہے کے وہ مقامی صورتحال کے دیکھ کے پولیسینگ کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کے ہر تھانے میں ڈی آر سی سسٹم ہو۔ اگر کسی ریسرچ پر عمل نہ ہو تو ہو ذائع ہو جاتی ہے، آزاد خان نے روزن کی تحقیق کو سراہ اور کہا کے اس طرح کی تحقیق ہمارے کام میں مدد کرتی ہیں۔
658 total views, no views today


