سوات ، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ سوات اشفاق خان نے کہا ہے کہ گرین کے پی کے مہم کی کامیابی کے لئے متعلقہ حکام اور ذمہ دار تندھی سے فرائض کی انجام دہی کریں ، آئندہ ڈینگی بحران کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگرر کرنے کے سلسلے میں آج ہی سے پمفلٹ کی تقسیم شروع ہو جائیگی اور اس میں تمام علاقوں میں اویرنیس مہم چلائی جائیگی ، سوات میں ڈینگی سے نمٹنے کیلئے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹس میں پودا لوگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کے موقع پر گفتگو اور ڈینگی کے حوالے سے سوات یوتھ سوسائٹی کے عہدیداروں کیساتھ شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقیہ جاریہ ہے ، اس موقع پر ایس پی نوید خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ، اشفاق خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گرین کے پی کے مہم کی کامیابی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ سوات قدرتی حسن سے مالا مال علاقے ہے ، جہاں پر مزید درخت اُگانے سے خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جائیگا ، انہوں نے ہدایت کی آج ڈینگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے پمفلٹ کی تقسیم کیلئے خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی گھر اس سے محروم نہ رہ سکے ،انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں اوپن ٹائیر کے استعمال کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی اور اس سلسلے میں دفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا جا سکتا ہے ۔
473 total views, no views today


