سوات،پاکستان تحریک انصاف نے گاؤں جامبیلمیں نیا ٹراسفارمر نصب اوکوکارئی مختلف پہاڑی علاقوں کو بجلی فراہم کرکے علاقہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا، علاقہ میں خوشی کی لہر ، بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی ائی امیدواروں کو کامیاب کرانے کا عزم ظاہر کردیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے اکیاسی کے صدر میاں جاوید حسین ، گاؤں کوکارئی تحریک انصاف کے اہم رکن سلطان روم کی کوششوں سے علاقہ کا دیرینہ مسائل حل ہوگئے ، گاؤں جامبیل میں پچاس کے وی کا نیا ٹراسفارمر نصب کیا گیا ،جس سے علاقہ کا بنیادی اور اہم مسئلہ حل ہوگیا اسی طرح گاؤں کوکارئی کے پہاڑی نسکاپر میں بجلی کی تاریں اور کھمبے لگائے گئے ، جس سے گاؤں کے ایک سو پچاس گھرانوں کو بجلی کی سہولت میسر اگئی، اس موقع پر علاقہ کے عوام نے پی ٹی ائی زندہ باد کے نعرے لگائے ، علاقہ کے عمائدین نے کہا کہ جو کام پچھلے ستاسٹھ سالوں میں کسی حکومت نے نہیں کیا وہ کام تحریک انصاف نے دو سالوں کے اندر مکمل کرلیا، اس موقع پر علاقہ کے عمائدین نے تحریک انصاف حلقہ پی کے اکیاسی کے صدر میاں جاوید حسین اور علاقہ کے اہم رہنما سلطان روم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا، علاقہ کے عوام نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی ائی کے امیدواروں کو علاقہ سے کامیاب کرائیں گے ۔
514 total views, no views today


