سوات،ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن آزاد خان نے کہاہے کہ سوات میں ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے جلد لیبارٹری قائم کی جائے گی جس سے تفتیش میں انتہائی آسانی ہوگی،خواتین پولیس اہلکاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،خواتین مسائل کے حل کے لئے خوتین اہلکاروں کا ہونا انتہائی ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی ڈی سی ہوٹل سیدوشریف میں غیر سرکاری تنظیم روزن کے حجرہ اور کامسٹ سی آئی آئی ٹی کیاشتراک سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس سیمنار کا عنوان تھا پولیس کو خواتین ،بچوں اور اقلیتی برادری کے حوالے سے درپیش چینلجز تھا،ڈی آئی جی آزاد خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس تحقیق اور اس کے نتیجے میں آنے والی سفارشات کو سراہااور کہا کہ پولیس لوگوں کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سوات میں ایک ٹرننگ سینٹر بنانے جا رہے ہیں جس میں day care center ہو، ہم چا ہیں گے خواتین پولیس آفیسر کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے اور ان کے مسائل سنے جاےئے کے وہ پولیس میں کیوں نہیں آنا چاہتیں، اس اقدام سے ممکن ہے کے خواتین پولیس میں آنے کو ترجیح دیں گی ۔
548 total views, no views today


