کبل، تحصیل کبل پی ٹی آئی کو دھچکا ،علاقہ گاڑی کے 35خاندانوں نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس حوالے سے گاڑی میں وسیم کا کا کے رہائش گاہ پر شمولیتی اجتماع منعقد ہوا جہاں پر محمد آصف خان،شیر احمد،ولی محمد،گل عظیم،عمر بلال،محمد خان،بخت افسر،شمشیر علی سمیت 35سرگرم سیاسی شخصیات خاندانوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شامل ہوگئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی مرکزی جائنٹ سکریٹری خان نواب،سابق ایم پی اے وقار خان،خورشید خان،ابراہیم دیولئی،شاہ سید،عبد المالک،رحیم شاہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور ممبران اسمبلی کے نا اہلی کی وجہ سے لوگ مایوس ہوکر حکمران پارٹی سے ناطہ توڑ کر اے این پی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت میں ایمرجنسی نافذ کرنے والوں نے دو سال گزرنے کے باوجود کسی سکول یا ہسپتال کی تعمیر کے لئے اینٹ تک نہیں رکھی اور خالی اعلانات اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں البتہ سکولوں میں اساتذہ خصوصا خواتین ٹیچرز کو قلم کے بجائے بندوق دے کر حکمرانوں نے بزدلی کی انتہا اور تعلیم کا قلع قمع کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے جس کے برعکس اے این پی دور اقتدار میں سینکڑوں قائدین و کارکنان کی قربانیوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے امن قائم کردیا تھا انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی نے اقرباء پروری کی انتہا کرتے ہوئے اراضی مالکان کے غریب اور یتیم بچوں کو سکولوں سے نکال کر من پسند افراد بھرتی کررہے ہیں جو کہ سراسر ظلم ہے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے جانب سے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرکے ممبران اسمبلی سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں جس کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے دور میں دہشت گردی کو فروغ دی گئی جس کے نقصان کی تمام تر ذمہ داری جماعت اسلامی کے سر عائد ہے جبکہ امیر مقام بے مقام سیاسی مداری ہے جنہوں نے مشرف کا بھائی بن کر نواز شریف کا ساتھ دیا انہوں نے یقین دلایا کہ مسائل و مشکلات سے دوچار عوام خصوصا نوجوان ایک مرتبہ پھر اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں بلدیاتی الیکشن میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا دلا دینگے انہوں نے شامل ہونے والے ساتھیوں خصوصا نوجوانوں کو یقین دلایا کہ انکو پارٹی میں عزت و احترام اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اس موقع پر پاک فوج سے ایوب سٹیل بریج کو کبل کے مقام پر نصب کرنے کی اپیل جبکہ صوبائی حکومت سے دیولئی شاہ ڈھیرئی روڈ کی فوری تعمیر کا پر زور مطالبہ کیا گیا۔
526 total views, no views today


