سوات، سوات میں بلدیاتی الیکشن کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی پریزائڈنگ افیسرز سے وصول کرنا شروع کردیئے ، سوات کے سات تحصیلوں بریکوٹ، کبل، مٹہ ،خوازہ خیلہ، چارباغ، بحرین ، شموزئی میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے نے متعلقہ تحصیلوں کے افیسرز سے کاغذات نامزدگی لئے ، اس موقع پر تمام تحصیلوں کے دفاتر میں انتہائی رش دیکھنے کو ملا، بعض امیدواروں کو کاغذات وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا بھی رہا، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے امیدواروں کی دوڑیں کبھی ایک دفتر تو کبھی دوسرے دفتر تک جاری رہے، کاغذات کی وصولی اور جمع کرانے کی اخری تاریخ سترہ اپریل مقرر ہے ۔
622 total views, no views today
Comments


