مینگورہ، میرٹ اور شفافیت کو ہرحال مین برقرار رکھا جائیگا ، خورشید اقبال ، ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی سوات کا معمول کا اجلاس ڈسٹرکٹ چیئرمین خورشید اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں ڈسٹرکٹ ممبران حسین احمد کانجو ، محمد یٰسین اور محمد عالم نے شرکت کی ، ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر امجد پرویز نے اجلاس کو کنڈکٹ کیا ، اجلاس میں کمیٹی کے صاف ، شفاف کا کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ، نیز مختلف امور پر فیصلے کئے گئے ، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کمیٹی کا ہر زونل ممبر مانیٹری کمیٹی کا چیئرمین ہوگا ، جو وقتاً فوقتاً اپنے زون میں لوکل کمیٹیوں ، ہسپتال اورتعلیمی اداروں میں فنڈ کی تقسیم کے نظام کو مانیٹر کیا جائیگا ، اجلاس 2014 ، 2015 کیلئے فنڈ کی منظوری بھی دیدی ۔
568 total views, no views today
Comments


