سوات، ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم نے کہا ہے کہ ریاست کے اندر کسی کو ریاست بنانے کے اجازت نہیں دینگے حکومت کی عملداری قائم ہے ، سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقلی کیلئے کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے اور جو کوئی بھی بلدیہ کے باہر خودساختہ منڈی بنا رہے ہیں اس کے ہم اجازت نہیں دینگے ، اگر ہوا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کرینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے ابھی تک کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جب بھی سبزی منڈی شہر سے باہر منتقل ہوگی ، اسی وقت تمام افراد جو اس سے وابسطہ ہے ان کے ساتھ اتفاق رائے سے زمین کا انتخاب کرینگے ، اور ان کے اتفاق سے شہر سے باہر منڈی منتقل کرینگے ، مگر چند افراد کو ریاست نہیں کہ سکتے اور نہ ریاست کے اندر کسی کو ریاست بنانے کے اجازت دینگے ، اگر ہوسکا تو اس سلسلے میں قانون بھی حرکت میں آجائے گا ، لہٰذا غیر قانونی اقدامات سے گریز کیا جائے ، اس کاروبار سے وابسطہ درجنوں افراد سے میں رابطے میں ہوں ان کے مشاورت سے کام کیا جائے گا ۔
530 total views, no views today


