مینگورہ، واپڈامیں سیاسی مداخلت کیخلاف اورمطالبات کے حق میں واپڈاملازمین کا احتجاج دوسرے روز میں داخل،تمام دفاتر بند،آج بھی ہڑتال ہوگی،ملازمین مظاہرہ کے بعداحتجاجی جلوس بھی نکالیں گے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز واپڈاہائیڈروالیکٹرک سنٹرل ورکرزیونین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا اس موقع پر واپڈاکے تمام تر دفاتر بندرہیں،مظاہرہ سے یونین کے زونل چیئرمین عمرعلی باچا،ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ خان اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی اورنان پروفیشنل بورڈآف ڈائریکٹر وکرپٹ اورانتظامیہ کی وجہ سے ادارہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے،انہوں نے کہاکہ واپڈاملازمین کو سن کوٹہ دینے سمیت ٹوسٹیپ پروموشن ،اپ گریڈیشن اوربونس کی منظوری ہماراجائز حق بنتا ہے جس سے ہمیں مسلسل محروم رکھا جارہاہے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے ادارے کو ترقی دینے اوراپنے پاؤں پر کھڑاکرنے کیلئے سالہاسال محنت کی ہے مگر کرپٹ انتظامیہ اورسیاسی بورڈآف ڈائریکٹر ز کی وجہ سے یہ ادارہ تباہ ہورہاہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ،اس موقع پر مظاہرین نے آج بھی سرکل آفس سیدشریف میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا جس کے دوران تمام دفاتر بند رہیں گے جبکہ مظاہرین احتجاجی جلوس بھی نکالیں گے،مظاہرہ سے عبدالغفوربابا،ظفرعلی ناز،عثمان علی سپرنٹنڈنٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
492 total views, no views today


