مینگورہ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرسوات ذوالفقارملک نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کے تعاؤن سے محکمہ تعلیم نے گھر آیا استادکے نام سے مہم شروع کی ہے جس کے دوران بچوں کو سکولوں میں داخل کرایاجائے گااس مہم کی کامیابی کیلئے عوام کو بھی کرداراداکرنا ہوگا،وہ گذشتہ روز سوات پریس میں عورت فاؤنڈیشن،این سی ایچ ڈی اور آوازڈسٹرکٹ پراجیکٹ کے زیراہتمام مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ گھرآیا استاد مہم کے دوران وہ بچے جنہوں نے سکول چھوڑا ہے اوریا جو ابھی تک سکولوں میں داخل نہیں ہوسکے ہیں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے گا تاکہ ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ ہوسکے ،انہوں نے کہاکہ مہم میں عورت فاؤنڈیشن،این سی ایچ ڈی اور آوازڈسٹرکٹ پراجیکٹ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاہم اس ضمن میں بچوں کے والدین اورعوام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں،انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران اساتذہ جرگے کی شکل میں گھر گھر جاکر بچوں اور ان کے والدین کو اس بات پر آمادہ کریں گے کہ وہ انہیں سکولوں میں داخل کرائیں اوریہ مہم صرف بینرزپمفلٹ اورپوسٹروں کی حد تک محدودنہیں رہے گی بلکہ اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے واک اورتقریبات بھی منعقدکئے جائیں گے،اس موقع پر عورت فاؤنڈیشن کے کوارڈی نیٹر نثار عالم،آوازڈسٹرکٹ پراجیکٹ کی صدر سمیرا،این سی ایچ ڈی کے سیدطارق،حبیب الرسول،محمدکرم اوردیگر بھی موجود تھے۔
632 total views, no views today


