مینگورہ ، قومی وطن پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلعی،تحصیل،یوتھ اورخواتین سمیت مجموعی طورپر59امیدواروں کے نام جاری کردئے ،پارٹی ترجمان کے مطابق سوات کی مختلف یونین کونسلوں سے ضلعی کونسلرکی نشستوں کیلئے شمشیرعلی ،حیات محمدخان،شاہی دوران خان،افتاب عالم،نثارخان،بخت کرم،نثار احمد،صدیق علی خان،امیرزیب ،مصطفیٰ کمال خان،عزیزاحمدخان،ریاض خان،شیرعلی شاہ خان ایڈووکیٹ،دلدارشاہ،محمداقبال،سجادخان،حیدرعلی ،امجدعلی خان،عظیم زادہ،فضل اکبر،حمیدخان،خان افضل اورتل حیات خان کو نامزدکردیا جبکہ اقلیتی ضلعی کونسلرکیلئے پنیندرکماراوربنسری لال نامزدکردئے اسی طرح انوراقبال بالے،خان باچااورڈاکٹر نثار خان کو مخصوص ضلعی کونسلرکی نشستوں کو میدان میں اتاردیا اس کے علاوہ تحصیل کونسلر کی نشستوں کیلئے عرفان خان،عظمت علی ،خالدخان،ضیاء الحق تاجک،دوست محمدخان،مظفرالملک خان،شوکت علی،فرمان علی،برکت لالا،نثاراحمد،امیرزمان،شوکت خان،ڈاکٹرشاہ زرین،عزیزاحمدخان،طاہرخان،ادریس خان،عجب خان،امجدعلی خان،خالد خان ایڈووکیٹ،جان بخت،بہرام خان عثمان خیل،پردیپ اقلیتی نشست،بہادرشاہین ،میاں جمال شاہ،شیراحمدخان اورشاہدکویوتھ اورمخصوص نشستوں کیلئے نامزدکردیا جبکہ مسماۃ ذوالقیش اورمسماۃ حرمت کی خواتین نشستوں کیلئے نامزدگی عمل میں لائی گئی،پارٹی ترجمان کا کہناہے کہ امیدواروں کی نامزدگی کیلئے باقاعدہ طورپر تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو ،ضلعی چیئرمین شیربہادرزاہ خان اورضلعی جنرل سیکرٹری رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ شامل ہیں جو پارٹی کارکنوں سے مشاور ت کے بعد نامزدگی عمل میں لاتی ہے،انہوں نے کہاکہ مزید امیدواروں کو بھی عنقریب سامنے لایا جائے گا تاہم مذکورہ کمیٹی نے تمام نامزدامیدواروں اورپارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی مہم میں مزید تیزی لائیں ۔
522 total views, no views today


