مدین ، کراچی پولیس اورفضل محمد اور اس کا بیٹا مشتاق مجھ سے میری بارہ سالہ بیٹی کو سورہ میں دینے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور قتل کی دھمکیا ں بھی دے رہے ہیں کراچی پویس نے بوگس مقدمہ بنا کرہم سے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے رشوت بھی لی ہے یہ باتیں مدین پریس کلب میں اصیل ذادہ اور سپین ذادہ نے پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہیں انہوں نے کہا کہ بمورخہ 4/6/2012کو مسما رزاق مرحوم نے اپنی رشتہ دار لڑ کی مسماۃنوشابہ دختر فضل محمدکو ہمارے گھر لا کر چھوڑ دیا اور فراڈ بنا کر نوشابہ کے بد لے ہم اصیل ذادہ سے تین لاکھ روپے اور سورہ میں ایک لڑ کی لیں گے چو نکہ ہم اپس میں قریبی رشتہ دار تھے مسماۃ نوشابہ کو ہم اس کے گھر واپس کرانا چا ہیتے تھے لیکن انہوں نے نو شابہ کا نکاح ہمارے بیٹے نعیم شاہ کے ساتھ کرایا جس کے بارے میں تھانہ مدین میں جرگے کی موجود گی میں راضی نامہ ہو چکا ہے مذکورہ لڑکی کا ایک بچہ بھی ہے ابھی مسمیان فضل محمد اور ان کا بیٹا مشتاق نے 10/3/2015کو تھانہ مدینہ کالونی سعید آباد کراچی میں میرے بیٹوں بخت ذادہ اور جہان شاہ پر کراچی میں فا ئرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کر کے پویس نے گرفتار کئے اور تھا نہ مذکورہ کے ایس ایچ او منظور نے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے رشوت لے لی اور ابھی بھی فضل محمد ہم کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہم کو سورہ میں ایک لڑ کی اصیل ذادہ ضرور دے انہوں نے کہاکہ فضل محمد بمع بال بچ ضلع مردان کے کسی نامعلوم مقام پر رہا ئش پذیر ہے اور ہمیں بے جا دھمکیاں دے رہے ہیں ہم غریب لوگ ہیں پھترکی مزدوری کرتے ہیں لہذہ ہم چیف جسٹس اف پاکستان ،وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر اعلی سندھ اور آ ئی جی سندھ سے اپیل کر تے ہیں کہ مذکورین کے خلاف سوموٹو ایکشن لے اور مقدمہ اور مذکورین کو علاقہ ضلع سوات لا کر ہمیں انصاف دلایا جائے ، رپورٹ : ریاض احمد سوات نیوز ڈاٹ کام
544 total views, no views today


