سوات، خیبر پختونخوا کے سنیئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہاہے کہ ہم ایک شفاف بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک منتقل کررہے ہیں ، بلدیاتی انتخابات میں عوامی نمائندے منتخب ہوکر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرینگے ، وکلاء عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ، ہم صوبے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے وفاق سے حقوق کا حصول نہایت ضروری ہے ، ملک میں اسلامی نظام نہ ہونے کی وجہ سے عوامی مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بارسوات کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اانہوں نے دسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ، تقریب سے ڈیڈک چیئر مین ایم پی اے فضل حکیم خان ، نومنتخب بار صدر شمشیر علی خان میرخانخیل ، سابق صدر آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا اور وکلاء کے مسائل بیان کیئے سنیئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے مزید کہا کہ وکلاء اور جوڈیشری لازم وملزوم ہیں دونوں کو عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے کردار اداکرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک ہر قسم نعمتوں اور وسائل سے مالامال ہے لیکن ان نعمتوں اورو سائل پر چند ہاتھوں کا قبضہ ہیں جن کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی حکومتوں کے بعد خیبرپختونخوا کی اتحادی حکومت کو اعزاز حاصل ہورہاہے ، جس نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنادیاہے ہمارابلدیاتی نظام ملک کے دیگر صوبوں کے لئے ایک مثال ثابت ہوگا ، اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار سوات کے لائبریری کے قیام کے لئے 5لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا جبکہ سوات میں جیل کی تعمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
772 total views, no views today


