کبل، وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے یوسی توتانوبانڈئی کے پسماندہ علاقہ شریفے کے لئے ایک کروڑ سے زائد ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرکے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی معذور ونگ کے صوبائی جنرل سکریٹری محمد ذادہ آف شریفے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 67سالہ تاریخ میں حکمرانوں نے یونین کونسل توتانوبانڈئی کے علاقہ سورے شریفے کو مسلسل نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں سڑک،بجلی،پانی ،صحت و تعلیم سمیت دیگر مسائل و مشکلات حل طلب ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کا واضح ثبوت منسٹر ڈاکٹر امجد نے پیش کیا جنہوں نے سورے شریفے کی پسماندگی دور کرنے کے لئے ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کیا جس میں سڑک اور بجلی کے منصوبے شامل ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ اہلیان علاقہ نے اس ہمدردانہ اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے ہر موڑ پر ڈاکٹر امجد کے شانہ بشانہ رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
712 total views, no views today


