مینگورہ، کمپیوٹراپریٹرایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،دفاتربند،اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات میں کمپیوٹراپریٹرایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدرعالم خان اورآل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سوات کے صدر علی رحمان نے کہاکہ دیگرمحکموں کے ملازمین کی طرح اپ گریڈیشن کمپیوٹر اپریٹرزکابھی جائز حق بنتا ہے مگرحکومت اس سلسلے میں تاخیری حربے استعمال کرکے برادری میں بے چینی پیداکررہی ہے،انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کمپیوٹراپریٹر کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ جائز حق ملنے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے،اس موقع پر اپیکا کے صدر علی رحمان نے کمپیوٹراپریٹرایسوسی ایشن کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ اس جدوجہدمیں مکمل تعاؤن کریں گے ،اس موقع پر صوبائی صدر کمپیوٹر اپریٹر عالم خان ، جنرل سیکرٹری ایپکا مشتاق ، جوڈیشل صدر بہرام خان عیسیٰ خیل ، سینئر نائب صدر ایپکا برکت علی، سینئر نائب صدر زاہد علی، نائب صدر دوئم فیروز اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔
604 total views, no views today


