مینگورہ ، چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے منگل کے روز ایک شاندار تقریب میں سوات سپرنگ فیسٹول کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر ،اے سی اشفاق خان ، چیئر مین سوات پریس کلب رشید اقبال اور میاں گل عمر فاروق بھی موجود تھے۔تقریب سے فضل حکیم خان اور مذکورہ بالا معززین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس فیسٹول کا مقصد دنیا بھر کے سیاحوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ سوات بالکل اسی طرح پر امن اور قدرتی نظاروں سے معمور جس طرح دس سال پہلے تھا
۔انھوں نے کہا کہ امن میلہ کا دوسرا مقصد سوات، پاکستان اور عالمی سیاحوں کو ایک باوقار اور صحت مند تفریحی موقع فراہم کرنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ عنقریب سوات دوبارہ والئی سوات والا سوات بننے والا ہے اور یہاں ہر شعبہ زندگی میں اسی طرح معیاری ترقی ہوگی جس طرح اسی دور میں ہو رہی تھی۔ڈی سی سوات نے کہا کہ امن میلہ اور پھولوں کی یہ نمائش بدھ 22اپریل کو صرف خواتین کے لیے مختص ہوگی جبکہ آج اور جمعرات 23اپریل کو یہ تمام عوام کے لیے کھلی ہوگی ،تقریب میں خپل کو ر ماڈل سکول کے بچوں اور بچیوں نے بالترتیب” مونگ ٹول پر امن پختانہ یو” پر فارمنس سانگ اور برائیڈل شو پیش کیا ۔حاضرین کی تالیوں کی گونج میں رباب سانگ ،دیر لیویز بینڈ شو اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ۔چئیرمین ڈیڈیک نے خپل کورکے بچوں کی پر فارمنس سے خوش ہو کر اعلان کردہ گرانٹ دس لاکھ روپے سے پندرہ لاکھ کرنے کا اعلان کیا۔بعد میں مہمان خصوصی نے میلہ میں لگے مختلف سٹالوں اور پھولوں کی نمائش کا معائنہ کیا ۔یاد رہے جمعرات 23اپریل کو سوات سپرلے میلہ میں بعد نماز ظہر ڈیڑھ بجے ” سوات پختونخوا ادبی وکلتوری نڑیوالہ جرگہ ”کی جانب سے شاندار سپرلے مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں دوسرے شعراء کے علاوہ روغانے بابا بھی اپنا خاص کلام سنائیں گے۔
496 total views, no views today


