مینگورہ، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے حکم دیا ہے کہ پارسا کے جانب سے شروع کئے جانے والے تمام واٹر سپلائی سکیموں کو فوراً مکمل کئے جائے نے کام بروقت مکمل نہیں کیا ان کو بلیک لیسٹ کیا جائیگا ، حلقہ پی کے اسی میں پارسا کی جانب سے پندرہ کروڑ روپے کے واٹر سپلائی سکیمیں بر وقت مکمل نہ کرنے پر ایم پی اے فضل حکیم جلال میں آگئے ،
سیدو شریف میں پارسا کے اعلیٰ حکام جن میں شمس الرحمن منیٹرنگ سل انچارچ کے پی کے ، ضیاء الرحمن ڈائریکٹر کے پی کے ، سردار زیب خان ایڈمینسٹریٹر اور سید رحمن پروگرام منیجر جبکہ میونسپل کمیٹی کے انجینئر خورشید انور ، سیف اللہ خان اور متعلقہ ٹھیکداروں نے نے شرکت کی ، اجلا س میں مینگورہ شہر اور گرد نواح میں پارسا کی جانب سے شروع کئے جانے والے واٹر سپلائی سکیموں کو بروقت مکمل نہ کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیاگیا ، ایم پی اے نے خبر دار کیا کہ شگئی ٹیوبل ، گلدہ ، نویکلے ٹیوبل ، مکان باغ اور شاہدہ واٹر سپلائی سکیموں کو تین ماہ کے اندر اندر مکمل کئے جائے ، مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے اور جن ٹھیکداروں نے تاخیری حربے استعمال کئے ان کو بلیک لیسٹ کئے جائیں گے ۔
376 total views, no views today


