سوات ، الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو پول پروف بنایا جائے ،کارلفٹروں اور جر ائم پیشہ افراد کیلئے ڈویژن بھر میں زمین تنگ کردینگے،فارن مہمانوں ،سابق ممبران اسمبلی قومی وصوبائی ، چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی سخت کردی جائیگی ،ہوٹلوں اور سکولوں کی سیکیورٹی کوبھی مظبوط بنایاجائے ، ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی مالاکنڈ رینج آزاد خان نے اپنے افس میں آل ڈی پی اوز میٹنگ کے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے،مشکوک افراد اور آس پاس علاقوں پر بھی کھڑی نظر رکھ دی جائے ،کسی کے طرف سے ہمیں شکایت موصول نہ ہوجائے ،پولیس عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرے ،میٹنگ میں ڈی آئی جی نے کہاں کہ کارلفٹروں اور جرائم پیشہ افراد کیلئے ڈویژن بھر میں زمین تنگ کردی ہے کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی،فارن مہمانوں کیلئے سیکیورٹی کو سخت سے سخت دی جائے تاکہ انکوں کسی قسم کا مسلہ پیش نہ ہو جائے ،سابق ممبران اسمبلی قومی وصوبائی کو بھی سیکیورٹی دی ہے سیکیورٹی اہلکار انکے بھی خیال رکھئے شکایت ہوئی تو سخت کا روائی کرینگے ، چیک پوسٹوں پر بھی سیکیورٹی سخت کردی جائے،آنے اور جانے والے لوگوں پر بھی کھڑی نظر رکھ دی جائے کسی پر شک پیدا ہوجائے تو تسلی سے انکا انکوائیری کی جاے،انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں اور سکولوں کی سیکیورٹی کومظبوط بنایاجائے ،میٹنگ میں ڈویژن بھر کے ڈی پی اوزسوات محمد سلیم مروت ،دیر لوئرقاسم علی خان،دیر اپراسرا ر الدین ،بونیرسید خالد محمود ہمدانی ،شانگلہ فیصل شہزاد،چترال عبا س مجید مروت خان ،انسپکٹر رشید اقبال،انچارج آئی ٹی لیب اے ایس آئی سیف اللہ خان نے شرکت کی
1,062 total views, no views today


