مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے ضلعی پریس سیکرٹری اورتحصیل کونسلرکی نشست کیلئے نامزدامیدوار بہرام خان عثمان خیل نے کہاہے کہ ان کی پارٹی نے بیشترعلاقوں میں امیدواروں کی نامزدگی کا مرحلہ مکمل کردیاہے جس کے بعدپارٹی کارکنوں نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم شروع کررکھی ہے،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یونین کونسل فیض آبادسے اپنے حمایتی امیدواربرائے تحصیل کونسل لیاقت علی خان کیلئے بھی مہم چلارہے ہیں موصوف نے پہلے آزادامیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کرائے تھے تاہم بعدمیں ہماری پارٹی کی حمایت کردی ہمیں امید ہے کہ وہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ،انہوں نے کہاکہ امان کوٹ کی معروف شخصیت فراموزخان اوران کے خاندان کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کو بھی ایک خوش آئند اقدام قراردیتے ہوئے انہیں پارٹی میں آ نے پر مبارکبادپیش کی اورامید ظاہرکی کہ موصوف اپنے حلقہ میں پارٹی امیدواروں کیلئے بھرپوراندازمیں انتخابی مہم چلائیں گے،انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیں صرف قومی پارٹی ہی ایک ایسی جماعت ہے جو پختون قوم کے مسائل کے حل اوران کے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ دیگرسیاسی پارٹیوں سے مایوس ہونے والے لوگ مسلسل ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جس کے پیش نظرہم ابھی سے کہہ سکتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری پارٹی بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی۔
716 total views, no views today


