خیبر ایجنسی: جمرود میں انسداد پولیو مہم کے دوران یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 11 اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ خیبر ایجنسی میں جمرود کے علاقے لاشورہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کی سیکیورٹی پر معمور خاصہ دار فورس اور لائن آفیسرز کی گاڑیوں کے قریب یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں خاصہ دار اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا
جہاں 11 اہلکار اور ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کم از کم 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں انسداد پولیو مہم معطل کرکے سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور اور گردو نواح کے علاقوں میں 5 برس سے کم عمر بچوں میں پولیو سمیت 9 بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔
408 total views, no views today


