ا بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ناگوہا چشمے سے شموزی پانی کی فراہمی شدت اختیار کر گیا ، علاقہ عوام سراپا احتجاج بن گئے ، منتخب نمائندگان اور حکومت سے فیصلہ واپس لینے کی اپیل، تحصیل بریکوٹ کے علاقے ناگوہا میں چشمے سے شموزئی کے علاقے کو پانی کی فراہمی کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھائے صوبائی حکومت اور مقامی ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی خان کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے ظاہرشاہ باچہ،محمد اکرام ،مجید خان،مومن خان ،عزت گل ،شاہی روم،افسر علی، نورمحمد نے کہا کہ علاقہ ناگوہا میں چشمے سے علاقہ شموزئی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ منظور ہوا ہے جس پر چھ کروڑ روپے لاگت آئے گی، چشمے سے پانی کی فراہمی کی وجہ سے ہمارے علاقے کو پسماندہ کیا جارہا ہے اور ہماری تمام زمینیں تباہ اور بنجر ہوجائینگی یہاں کے تمام لوگ کاشتکار ہیں اورسب کا رزق اس چشمے کے پانی سے وابستہ ہے ،اس قدرتی چشمے سے متعدد پن چکیاں چلتی ہیں ، پاک ارمی نے ہمیں ٹربائین کا تحفہ دیا جس سے یہاں کے چھ سو گھرانے فری بجلی سے مستفید ہوتے ہیں ۔مقامی ایم اپی اے نے یہاں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا اور اس کے باوجود اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہا ہے ، ڈاکٹر امجد چھ کروڑ روپے ضائع کر رہا ہے ہم ہر گز نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مذکورہ منصوبے کو موخر کردے بصورت دیگر ہم کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
562 total views, no views today


