مینگورہ ،سرکاری کاغذات میں برائے نام ٹیچنگ ہاسپٹلز کا درجہ پانے والا سیدو گروپ اف ہاسپٹلز کے سنٹر ہسپتال میں ایم آر ائی خراب ایکسرے پلانٹ خراب ڈویژن بھر کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ، باہر ایم آر ائی ایکسرے پلانٹ والوں کے چاند نی ، ہسپتال جانے والے تمام راستے ایک مہینے سے بند ، عوام کو مشکلات کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق سرکاری کاغذات میں برائے نام ٹیچنگ ہاسپٹلز کا درجہ پانے والے سیدو گروپ اف ہاسپٹلز کے سنٹر ہسپتال میں گزشتہ چھ ماہ سے ایم آر ائی کے پلانٹ خراب ہے ، اس میں گیس ختم ہوچکے ہیں اسی طرح ایکسرے پلانٹ بھی خراب ہے ، ڈویژن بھر سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، سرکار ایم آر ائی کے 35سو روپے لے رہے ہیں جبکہ باہر اس کے قیمت پانچ ہزار سے 7ہزار تک ہے ، اسی طرح ایکسرے بھی باہر تین گناہ قیمت زیادہ وصول کررہے ہیں ،محکمہ صحت کے اعلیٰ اور کرپٹ حکام کی ملی بھگت سے سرکار کی ہسپتال میں قائم یہ مشینری ناکارہ بنا دی ہے ، تاکہ باہر والے ان کو بھاری کمیشن دے رہے ہیں ، اس کے تمام تر اثر غریب مریض پر آجاتا ہے ، اسی طرح گزشتہ ایک مہینے سے معمولی مرمت کے نام پر ہسپتال کو جانے والے تمام راستے بند کردئے ہیں ، جسکی وجہ سے ایمرجنسی اور عام مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ، جس کے مریض کو یہ تکلیف اٹھانا پڑتا ہے ، محکمہ صحت اور سیدو گروپ اف ہاسپٹلز کے زمہ دار حکام کو یہ تکلیف نظر نہیں آتی ، اور موجودہ حکومت کے کارکردگی کا اندازہ اس سے لگائیں کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کے بجائے مزید مشکلات پیدا کردئے ہیں اگر بروقت اس طرف توجہ نہیں دی گئی تو کسی بھی وقت ہسپتال میں امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ۔
555 total views, no views today


