سوات، مینگورہ سبزی منڈی میں محنت کش پر غنڈوں کا تشدت ڈی پی او سوات نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیاایک رپوش،تفصیلات کے مطابق مینگورہ سبزی منڈی میں محنت کش شیر بہادرخان ولد مقدر سکنہ لیبرکالونی پانڑ جوکہ سبزیوں کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے برف رکھ رہاتھا اس اثناء میں زاہدنے ان سے برف مانگانہ دینے پر انہوں نے اپنے ساتھیوں سمندر خان اور بہرام کے ساتھ مل کر محنت کش پر شدید تشدت کیاجن کو ہسپتال پہنچادیاگیا، بعدمیں ڈی پی او سوات سلیم مروت کو درخواست دینے پرانہوں فوری طور ڈی ایس پی صدیق اکبرکو ہدایات جاری کردی جنہوں نے مینگورہ پولیس کے مدد سے بہرام اور سمندرخان سکنہ بنڑطاہرآبادکوگرفتارکرلیاجبکہ پولیس کا سن کر زاہد روپوش ہوگیاجن کی گرفتاری کے لئے پولیس نے تلاشی شروع کردی سبزمنڈی میں متعدد مزدورں نے میڈیا اور پولیس کو بتایاکہ یہ بھائی گروپ غنڈہ کردی کرتے ہیں اور آئے روز غریب محنت کشوں پر تشدت کرتے دہیں انہوں نے سوات پولیس کی فوری کاروائی کو سراہا۔
640 total views, no views today


