مینگورہ، مینگورہ کے سب سے گنجان اباد محلہ عثمان اباد اور بنڑ نے متفقہ طور پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی کونسلر محمد قاسم اور ازاد امیدوار برائے جنرل سیکرٹری یحٰی خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا، گزشتہ روز محلہ عثمان آباد میں مختلف محلوں سے ائے سرکردہ عمائدین کا ایک بڑا اجتماع جامع مسجد عثمان اباد میں ہوا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسماعیل ،عبدالوہاب ،اور دیگر نے کہا کہ یونین کونسل بنڑ ، عثمان اباد اور طاہر اباد کیلئے ہمارا متفقہ طور پر ضلعی کونسلر کیلئے مولانا محمد قاسم اور کونسلر کیلئے یحیٰ خان امیدوار ہونگے، جن کو علاقہ کے عوام متفقہ طور پر ووٹ دینگے انہوں نے کہا کہ پچھلے بلدیاتی الیکشن میں محلہ عثمان اباد سے کوئی بلدیاتی امیدوار نے کامیابی حاصل نہیں کی اس بار ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائین گے، اس موقع پر نامزد امیدورا برائے ضلعی کونسلر محمد قاسم اور یحیٰ خان نے کہا کہ علاقہ کے عوام کی بہتر خدمت کیلئے سیاسی میدان میں اترے ہیں، ہمارے لئے یہ بڑی کامیابی ہے کہ علاقہ کے عوام نے ہمیں متفقہ طور پر نامزد کیلئے اور ووٹ دینے کا وعدہ کیا، انہوں نے کہا کہ محلہ عثمان آباد کے علاوہ یونین کونسل کے دیگر علاقوں کی خدمت بھی دل وجان سے کرینگے۔
602 total views, no views today


