مینگورہ ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مینگورہ شہریوں کو سہولتیں دینے میں مکمل ناکام ، شہر کے بازاروں کے نالیاں دس سالوں سے گندگی سے بھر ی پڑے ہیں پانی نایاب ، تجاویزات کے برمار ، جنرل بس سٹینڈ کا ٹھیکدار بھاگنے پر مجبور ، اعلیٰ حکام خاموش ، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کے دوران تبدیلی اور اداروں میں اصلا حات کا نعرہ لگایا تھا مگر تمام دعوے دھرے دھرے رہ گئے ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مینگورہ شہریوں کو تمام سہولتیں دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں شہر بھر کوڑا کرکٹ میں تبدیل جگہ جگہ بدبو پھیلی ہوئے ہیں اور گرمی میں تھوڑی ہی اضافے کے ساتھ اس بدبو میں بے تحاشا اضافہ ہوجائے گا ، مینگورہ شہر میں مین بازار سے حاجی بابا چوک تک گندے پانی کا نالہ گزشتہ دس سالوں سے صفائی نہ ہونے کے وجہ سے گند سے بھری پڑے ہیں ، شہر کے اکثریتی علاقوں میں پانی کے ایک ایک بوند کیلئے شہری ترس رہے ہیں بغیر پانی دئے ہوئے شہریوں سے پانی کے بل وصول کررہے ہیں ، جبکہ اس جگا ٹیکس کے خلاف عوام نے بے پناہ احتجاج کیا ، میونسپل ایڈمنسٹریشن مینگورہ نے جنرل بس سٹینڈ کا ٹھیکہ 9کروڑ پانچ لاکھ روپے پر دیا ہے ، ٹھیکدار کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے پاسداری سی ایم او کررہے ہیں نہ اے سی کررہے ہیں اور نہ انتظامیہ کے اعلیٰ افسر کررہے ہیں کسی بھی وقت ٹھیکدار ٹھیکہ چھوڑ دینگے ، اسی طرح شہر بھر کے تمام چھوٹے بڑے راستوں میں بڑے پیمانے پر تجاویزات کے بر مار شروع ہیں ،سی ایم او سمیت انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے لہٰذا صوبائی حکومت مداخلت کریں ۔
624 total views, no views today


