کبل،عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل دیولئی کے لئے شاہ فیصل کو جنرل سکریٹری جبکہ شوکت علی کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا اس حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت اے این پی یوسی دیولئی صدر رحیم شاہ منعقد ہوا جس میں عہدیداروں اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی اجلاس کے دوران یوسی سطح پر خالی ہونے والے عہدوں پر باہمی اتفاق رائے سے شاہ فیصل کو جنرل سکریٹری،شوکت علی سینئر نائب صدر جبکہ ڈپٹی جنرل سکریٹری عہدے پر بخت کرم کو منتخب کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کہ کہ وہ اپنے خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اے این پی کو مزید قوت فراہم کرینگے اجلاس کے دوران بلدیاتی الیکشن کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور یقین دلایا گیا کہ ماہ رواں کے دوران اے این پی کے گراف میں مسلسل اضافہ ہورہاہے کیونکہ غلط فہمیوں کو ختم کرکے تمام مشران و کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئے ہیں یوسی صدر رحیم شاہ نے کارکنان و عہدیداران سمیت عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے لئے اے این پی کے پیغام کو ہر گھر پہنچائیں تاکہ نااہل حکمرانوں نے چھٹکارا حاصل کرکے جملہ محرومیوں کا زالہ ممکن ہوسکے۔
590 total views, no views today


