کبل،تحصیل کبل یونین کونسل توتانوبانڈئی کے علاقہ شگئی اور سربالا میں اے این پی اور مسلم لیگ کو شدید دھچا ،سرگرم سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے اس حوالے سے شگئی میں فضل تواب اور سربالا میں نصیب روان کے رہائش گاہ پر شمولیتی اجتماعات منعقد ہوئے جہاں پر سربالا کے نصیب روان ،سلطان زرین،نصیب ذادہ،بخت زمان،شیرین،کریم،گل بخت،روزی بخت،محمد کریم اور دیگر نے اے این پی جبکہ شگئی کے فضل تواب ،عزیزالرحمن،میجر،حبیب الرحمان اور دیگر نے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے دیرینہ ناطہ توڑ کر منسٹر فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اور عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کارکنان کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا پختہ عزم کرلیا جس کے بدولت پی ٹی آئی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی یوسی توتانوبانڈئی صدر و نامزد امیدوار برائے ضلع کونسل حمید خان،خورشید علی،اقبال بلند،نواب خان،میاں سید اکبر اور دیگر مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت خصوصا منسٹر فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کے بہترین پالیسیوں کے بدولت تبدیلی کا سفر کامیابی سے جاری ہے اور لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں جس سے صاف واضح ہے کہ پوری قوم عام انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کے لئے30مئی کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں انشاء اللہ 30مئی کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے جانب سے شروع کردہ ترقی کے سفر کو جاری رکھ کر 67سالہ عوامی مرومیوں کا ازالہ کرینگے انہوں نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پی ٹی آئی میں عزت و احترام اور ہرممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
670 total views, no views today


