مینگورہ،سوات میں سیاسی درجہ حرارت میں تیزی آگئی ہے ، گھر گھر انتخابی مہم عروج پر ، سیاسی پارٹیوں کا ازاد امیدواروں کی حمایت شروع ، ترقیاتی کاموں پر عوام کو ورغلانے کا سلسلہ بھی جاری ،سوات بھر میں جو ں جوں انتخابات کے دن نزدیک آنا شروع ہوگئے ، ساتھ ہی سیاسی موسم بھی گرم ہوگئی ہے ، ضلعی اور تحصیل کونسلر نشست جیتنے کیلئے سیاسی پارٹیوں نے ویلیج کونسل کے آزاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان بھی شروع کردیا ہے ، سوات میں ہر سیاسی جماعت زیادہ سے زیادہ ازاد امیدواروں کو اپنے طرف راغب کرنے میں کوشاں ہے ، سیاسی پارٹیوں نے ازاد امیدواروں کے ساتھ مل کر انتخابی مہم بھی تیز کردی ہے ، عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے سیاسی جماعتیں اپنے طرف سے ترقیاتی کاموں کا اعلان بھی کررہے ہیں ، اکثر سیاسی امیدواران محلوں کے سطح پر ٹرانسفارمر بھی لگا رہے ہیں تاکہ عوام کو اپنے جانب راغب کرسکیں 30مئی کوہونے والے انتخابات میں ایک ماہ سے لیکن ابھی سے امیدواروں نے پوسٹر ، بینرز اور فلیکس کو سڑکوں ، چوراہوں اور گلیو ں میں لگانے شروع کئے ہیں جس پر خوشنما نعرے درج ہے ، انتخابی مہم کیلئے تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، جے یو ائی ، قومی وطن پارٹی ، مسلم لیگ ن ، اور دیگر جماعتیں ریلیاں نکال رہے ہیں ، جس سے ضلع سوات خصوصاً مینگورہ شہر میں سیاسی موسم خاصا گرم ہوچکا ہے ۔
892 total views, no views today


