خوازہ خیلہ، یونین کونسل جانو چمتلئی میں ضلعی کونسل کے امیدوار پرسان علی خان مختار علی خان کے حق میں دستبردار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ کے یونین کونسل جانو چمتلئی میں پی ٹی ائی کے کارکن و ضلعی کونسل کے امیدوار پرسان علی خان ولد طوطی خان آف بابو نے مسلم لیگ کے ضلعی امیدوار مختار علی خان کے حق میں دستبردار ی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی برائے نام تبدیلی کے نعرے لگاتے ہیں جبکہ حقیقت میں انہوں نے ملک و قوم کے تعمیر و ترقی میں کوئی عملی کردار ادا نہیں کیا ، جس پر عوام پی ٹی آئی سے بد ظن ہوچکے ہیں ، انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات کوشش کرینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
760 total views, no views today


