خوازہ خیلہ، ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر کا خوازہ خیلہ بازار کا دورہ ، بازار توسیع کے کام کا جائزہ ،خوازہ خیلہ بازار دکان مالکان نے اپنے مسائل سے اگاہ کیا ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر نے خوازہ خیلہ میں بازار کی توسیع کے جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ خوازہ خیلہ کے دکانداران نے رضا کارانہ طور پر اپنے مدد اپ کے تحت دکانوں کے ہٹانے کا کام شروع کیا ہے جو کہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر چن دکاندار اور مالکان متاثر ہوجائینگے جس کا ہمیں افسوس ہے لیکن اس عمل سے علاقے کی خوبصورتی ، عوام کو آمد ورفت کی بہتر سہولت کے علاوہ کاروبار ی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات ایک سیاحتی علاقہ ہے ، بازار کی توسیع اور سڑکوں کے تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملے گی ، اس موقع پر خوازہ خیلہ بازار کے متاثرہ دکان مالکان نے اپنے مسائل پیش کئے اور مالی معاونت کا مطالبہ کیا جس پر ڈی سی سوات نے کہا کہ بازار متاثرین کے ساتھ ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ اس موقع پر اے سی خوازہ خیلہ غلام سید خان ، اے اے سی انوار الحق، سی ایم او افضل خان بھی ڈی سی سوات کے ہمراہ بازار دورہ میں شریک تھے ۔
740 total views, no views today


