مینگورہ، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن ضلع سوات کے عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر ور ڈسٹرکٹ سے ملاقات کی ، ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر اشفاق خان ارمزئی ،ایسو سی ایشن کے پیڑن ان چیف فیاض ظفر ، صدر داود خان ، جنرل سیکرٹری حُسین علی اور دیگر عہدیدار شامل تھے ، وفد نے ڈپٹی کمشنر سوات کو سوات کرکٹ سٹیڈیم کے مسائل سے اگاہ کیا اور کہا کہ سٹیڈیم میں ائے روز میلوں کی وجہ سے سٹیڈیم کی حالت خراب ہورہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ انتظامیہ سوات میں کھلوں کی فروغ کے لئے کام کر رہی ہے اور سوات سٹیڈیم کو کھبی خراب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کی تعمیر و ترقی کے لئے انتظامیہ خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔ ایسو سی ایشن نے ایسو سی ایشن نے ڈپٹی کمشنر سوات اور اسسٹنٹ کمشنرکا خصوصی تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔
672 total views, no views today


