مینگورہ ، پاکستان تحریک انصاف کے یونین کونسل بنڑ طاہر اباد کے جنرل کونسلر جاوید خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں جیت ہماری مقدر بن چکی ہے،محلہ طاہر اباد اباد، مرغزار ٹاؤن کے عوام نے متفقہ طور پر مجھے نامزد کیا ہے، بلدیاتی الیکشن میں تبدیلی کی ہوا چلی گئی اور عوامی مسائل عوام خود حل کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مینگورہ شہر کے معروف سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیت حبیب خان خانجی بھی موجود تھے، تحریک انصاف کے نامزد جنرل کونسلر جاوید خان نے کہا کہ ہماری خاندان نے سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کی ہے، اور کامیابی کے بعد زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل حل کرینگے، انہوں نے کہا کہ عوام انے والے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کو بھر پور کامیاب کرے گی، کیونکہ بہت کم وقت میں تحریک انصاف نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے طاہر اباد کے لوگوں نے مجھے متفقہ طور پر امیدوار نامزد کیا ہے اورانشاء اللہ تیس مئی کو عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کا سورج لیکر طلوع ہوگا۔
826 total views, no views today


