مدین ، اشو،مٹلتان اور کالام کی ترقی اولین تر جیحات میں شامل ہیں عوام مورثیسیاستدانوں کو مسترد کر دیں یہ باتیں آزاد امیدوار تحصیل کونسل کالام حمید کالامی نے اپنے ایک بیان میں کہی ہیں انہوں نے کہاکہ میں اشو،مٹلتان اور کالام کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عرصہ سے چند افراد نے یو نین کونسل کالام کے عوام کو یر غما ل بنا رکھا ہے اور کافی عرصہ سے عوام کے جذبات سے کھیلتے آ رہے ہیں حالیہ بلدیات انتخابات میں عوام بیوقوف بنانے کے لئے ایک بار پھر پلاننگ کر رہے ہیں اور مختلف ناموں سے ایک بار پھر عوام کی عدالت میں ہیں ان مورثی لوگوں کو کئی موقعے ملے لیکن افسوس یو نین کونسل کالام کے عوام کی ترقی کے لئے آئی ہو ئی اشیاء کو ان لوگوں نے اپنے اپنے گوداموں کی زینت بنائی اب جبکہ بلدیاتی الیکشن آنے کو ہے وہی پرانے چہرے دوبارہ عوام کو ورغلا نے میدان میں نکلے ہیں انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ عوام کی بھر پور تا ئید اور حمایت سے جیت کر عوام کی بے لوث خدمت کاسلسلہ جاری رکھوں گا اور ذات پات اور علاقائی تعصب سے بالا تر اپنے علاقے کی تعمیر وترقی پر حتی الو سع تر جیح دونگا
598 total views, no views today


