سوات: ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر کے حکم پرخوازہ خیلہ بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع، تفصیلات کے مطابق ڈی سی سوات کے ہدایت پر خوازہ خیلہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیاہے۔ جسمیں کئی سالوں پُرانے تجاوزات کو بھی ہٹا دئے گئے۔ ڈی سی سوات کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس اپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر سوات، محمود اسلم وزیر خود کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ AC خوازہ خیلہ غلام سعید خان، AAC خوازہ خیلہ، CMO ,پولیس اور سوات لیویز کے بھاری نفری، پرنٹ اور میڈیا کے اہلکار بھی موقع پر موجود رہتے ہیں،میڈیا سے گفتتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن خوازہ خیلہ سمیت پورے ضلع میں بلا تفریق و امتیاز جاری رہے گا۔ اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہں برتی جائیگی۔اور نہ اس اس پر کسی قسم کا کوئی دباو برداشت کیا جائیگا۔۔انہوں نے مذید بتایا کہ ضلع بھر میں اب تک سینکڑوں کنال سرکاری اراضی قبضہ میں لے چکے ہیں۔جسکی مالیت اربوں روپے میں بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری زمین پر ایک انچ بھی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیگی۔
525 total views, no views today


