بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف وارڈ ابوہا کے تحصیل کونسل کے نامزد امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگیا اور گاؤں ابوہا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ کارکنوں نے خیر آباد کہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔جس کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مستحکم ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گاؤں ابوہا میں سلیم خان کے حجرے میں پی ٹی آئی کا ایک پروقار تقریب منعقد ہوا جسمیں ایم پی اے عزیز اللہ خان گران ،نامز د امیدوار تحصیل کونسل کوٹہ ابوہا ڈاکٹر عزت الرحمان کے علاوہ دیگر درجنوں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔تحصیل کونسل کے آزاد امیدوار سلیم خان نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے علاقے کے عوام کے خدمت کے لئے میدان میں اترا تھا مگر ایم پی اے عزیز اللہ خان جو کہ ہر دلعزیز شخصیت ہیں کی وجہ سے اپنے کاغذات واپس لے لو ں گا۔ایم پی اے عزیز اللہ خان گران نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اور امید ہے کہ انشاء اللہ عوام کے بھر پور طاقت سے بلدیات میں بھی جنرل الیکشن کی طرف کلین سویپ کریں گے ۔بعد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ارشد خان بسہ خیل اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی اور کہاکہ عوام کی اصل نمائندہ پارٹی پی ٹی آئی ہے جبکہ دیگر پارٹیاں صرف اور صر ف عوام کو ورغلا رہی ہے ۔
500 total views, no views today


