بریکوٹ، میونسپل کمیٹی بریکوٹ میں انجینئر کی پوسٹ خالی ہو نے کا انکشاف ۔بریکوٹ بازار پر ترقیاتی کام کا دروازہ بند ، تجاوزات کے خلاف اپریشن کا پی سی ون بھی ابھی تک تیار نہ ہوا ۔اگر میونسپل کمیٹی بریکوٹ کو بروقت انجینئر کی پوسٹ پر فراہمی نہ ہوئی تو ترقیاتی فنڈز بروقت استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ضایع ہو نے کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بریکوٹ جو کہ بریکوٹ بازار اور گرد نواح کے ہزاروں آبادی کے لئے ایک اپنے خدمات پیش کررہا ہے ۔اس وقت انجینئر کی پوسٹ خالی ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔صوبائی حکومت کی طرف سے بریکوٹ بازار میں تجاوزات کے خلاف ایک کامیاب اپریشن ہو ا عوام اور تاجر برادری نے بریکوٹ انتظامیہ کے ساتھ بھر پور ساتھ دیا ۔مگر اب بھی بریکوٹ بازار میں جگہ جگہ ملبہ کے علاوہ نالیاں اور فٹ پاتھ ویران پڑے ہیں ۔انجینئر کے خالی پوسٹ پر جماعت اسلامی کے بریکوٹ امیر اور نامزد امیدوار جنرل کونسلر ظاہر خان نے بتایا کہ ہفتہ قبل وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے بریکوٹ کا دورہ کیا اور میونسپل کمیٹی کے پاس تقریباًآٹھ لاکھ تک فنڈز تک جس پر اسی وقت وزیر بلدیات نے سی ایم او کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر اس فنڈ کو بازارکے ترقیاتی کاموں کے لئے استعمال کریں مگر بدقسمتی سے انجینئر نہ ہونے کی وجہ سے اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا ۔سی ایم او بریکوٹ نور شاہ علی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد میونسپل کمیٹی بریکوٹ کو انجینئر کی فراہمی ہو جائے گی۔
556 total views, no views today


