مینگورہ، خوازہ خیلہ کے علاقہ تاروگے کے رہائشی عبدالخالق نے کہاہے کہ رشتہ داروں نے ان کی جائیداد پر ناجائز قبضہ جمارکھا ہے جسے واگزار کرانے کیلئے کافی کوششیں کیں مگر بے سودثابت ہوگئیں، سوات پریس کلب میں اپنے والد محمدصادق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل ہم نے اپنے رشتہ داروں طوطی خان،پائیندہ محمد،عمرخان ،جان محمد اورصالح محمد جو آپس میں بھائی ہیں کیلئے زمین خریدی جس میں اپنی جیب سے دولاکھ 73ہزارروپے اداکئے جبکہ بعدازاں اس زمین کا انتقال بھی انہی کے نام کردیا تاہم موقع پران میں سے دوبھائی پائیدہ محمداورعمرخان موجود نہیں تھے لہٰذہ ان کی جگہ ہم نے اپنی تین کنال زمین ضمانت میں رکھ دی ،انہوں نے کہاکہ مذکورہ فریق نے اپنے نام منتقل ہونے والی زمین کاشتکارکے ہاتھ فروخت کردی جبکہ ضمانت میں پڑی ہوئی ہماری زمین پر قبضہ جمالیا،انہوں نے کہاکہ اپنی زمین واگزار کرانے کیلئے کافی کوششیں کیں مگرسب بے سودثابت ہوگیا اس سلسلے میں ہم نے تھانہ خوازہ خیلہ میں رپورٹ بھی درج کرائی مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی بلکہ مذکورہ فریق نے میرے بوڑھے والدکو ماراپیٹا ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام اس معاملہ میں تحقیقات کرکے ہماری زمین واگزارکراتے ہوئے ہمیں انصاف دلائیں۔
814 total views, no views today


