سوات، سوات کے سیاحتی علاقہ وادی مالم جبہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام سنو فیسٹیول بارہ مارچ سے شروع ہوگا، پاک فوج کے بریگیڈئیر سہیل کے مطابق برف کی وادی مالم جبہ میں رنگا رنگ سکی فیسٹیول بارہ مارچ سے سولہ مارچ تک منعقد کیا جائیگا جس کیلئے انتظامات شروع کئے جاچکے ہیں، پاک فوج نے باقاعدہ طور پر فیسٹیول کو کامیاب بنانے اور سیاحت کو بحال کرنے کیلئے لائحہ عمل بھی طے کیا ہے ،
بریگیڈئیر سہیل کے مطابق یہ سکی فیسٹیول پانچ دن پر مشتمل ہوگا ، جس میں پاکستان بھر کے سیاحوں سمیت بیرون ملک سیاحوں کو بھی مدعو کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول میں سکینگ، بورڈنگ، اور ایک ٹریک بھی بنایا جائیگا جس پر سیاح پیدل چل کر برف اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے، انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ برف پر خیمہ بستی بھی قائم کی جائے گی جس میں سیاح رات بھی گزار سکیں گے انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل طور پر امن بحال ہے اور پورے پاکستان میں سب سے محفوظ مقام سوات ہے انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو مالم جبہ تک فری ٹرانسپورٹ سہولت بھی فراہم کی جائے گی انہوں نے پورے پاکستان کے عوام کو فیسٹیول میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔
422 total views, no views today


