مینگورہ ، مزدور کے عالم دن یوم مئی کے موقع پر ملک بھر کی طرح سوات میں بھی متحدہ اتفاق لیبر یونین کا احتجاجی جلسہ ، شگاگو کے مزدوروں کو سرخ سلام، نعرے بازی ، حکومت سے مزدوروں کے حقوق انکے دہلیز پر دینے کا مطالبہ ، متحدہ اتفاق لیبر یونین کا سمیٹکس اینڈ سلک یونٹ کے زیر اہتمام رحیم آباد مینگوہ میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امانکوٹ سے مسلم لیگ ن کے ضلع کونسل امیدوار ارشاد خان ، حق نواز ایڈووکیٹ ،متحدہ اتفاق لیبر یونین کے صدر عبدالودود ، جنرل سیکرٹری زین العابدین ، سلک یونین کے صدر سبزی آمان ، اور دیگر مقررین نے کہا کہ یوم مئی پر شگاگو کے مزدوروں کو زندہ جلایا گیا تھا ، اور آج کا دن ہمیں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنے کا درس دیتا ہے ، انہوں نے کہا کہ اتفاق لیبر یونین سی بی اے ضلع سوات کے پیش کردہ مطالبات پر غور کی جائے ، مزدور وں سے 24 گھنٹے ڈیوٹی لینے کا سلسلہ بند کیا جائے ، غریب مزدوروں کے بچے جو تعلیم سے محروم ہیں کی تعلیم و تربیت کیلئے اقدامات کی جائیں ، صوبہ خیبر پختونخوا کے صنعتی مزدوروں کو لیبر کالونی میں رہائش کا مالکانہ حقوق دی جائے ، مقررین نے کہا لیبر کا لونی میں سہولیات کی فراہمی کیلئے توجہ دی جائے ، مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی ادارے ورکنگ فوکس میں سیاسی مداخلت بند کی جائے ، مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مزدوروں کو جہیز اور ڈیتھ گرانٹ کا اجراء کیا جائے ، اور اس سلسلے میں طویل عرصہ سے جاری محرومیوں کا ازالہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی وزیر شاہ فرمان سے ملاقاتیں کیں تاہم ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے تا حال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ، اس موقع پر مظاہرے میں مزدوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
مینگورہ ، لیبر یونین سی بی اے سوات کے زیر اہتمام یوم مزدور کے حوالے سے نشاط چوک سے لیکر سوات پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ، جس کی قیادت صوبائی چیئرمین لوکل گورنمنٹ ایمپلائرز ایسو سی ایشن اقبال حسین نے کی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اقبال حسین ، سابق صدر سی بی اے اختر ایوب ، روزی گل ، گل بر اورڈاکٹر خالد محمود نے شگاگو مزدور شہداء کو خراج عقیدت پیش کی ، مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہم تحریک انصاف کے حکومت سے انصاف چاہتے ہیں کیونکہ مزدور 24 گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں جو انسانی حقوق کے خلاف ہے ، کہا کہ حکومت مزدوروں کے مسائل کے طرف توجہ دیں اور مہنگائی کے مطابق مزدوروں کے تخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔
670 total views, no views today


