کبل،چھ کروڑ روپے لاگت سے جدید طرز ہسپتال حسن میڈیکل کمپلکس کبل کا افتتاح ہوگیا کمپلکس کے قیام سے پورے سوات خصوصا تحصیل مٹہ اور تحصیل کبل کے عوام کو اعلی کوالیفائیڈ سرجن ڈاکٹر ز اور جدید مشینری کے بدولت بہترین طبی سہولیات انتہائی کم خرچ میں فراہم ہونگے جدید طرز کے او ٹی میں بیک وقت چار مریضوں کے اپریشن کا انتظام موجود ہے جبکہ بابا جی فاونڈیشن کے ذریعے غریب افراد کو مفت علاج بھی فراہم کیا جائے گا کمپلکس کے قیام سے علاقے کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے ، کبل چوک میں 6کروڑ روپے لاگت سے تعمیر شدہ حسن میڈیکل کمپلکس کا افتتاحی تقریب باباجی فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس میں ممتاز عالم دین مجذوب بابا جی،محمد حسن شاہ جی گل،باباجی فاونڈیشن کے سرپرست بہاولدین ایڈوکیٹ،صدر فضل منان ،چئیرمین صفدر علی عزیز،جنرل سکریٹری وچیف ایگزیکٹیو حسن میڈیکل کمپلکس شجاع الدین،حاجی فضل مولا ،محمد یوسف، صاحبزادہ مصباح الدین،ابراہیم دیولئی،ڈاکٹر عبید،عبد الغفور،خورشید خان،عثمان غنی،محمد اقبال،فضل ربی،نیاز احمد،اکبر حسین ،خورشید کاکا جی،صبور خان،محمد حاجی،پائی محمد اور طب سے وابستہ افراد سمیت تمام مکاتب فکر کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایک انسان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے انہوں نے حسن میڈیکل کمپلکس کے قیام پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کی جنہوں نے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کروڑوں روپے کے اس عظیم منصوبے کا افتتاح کیاجہاں پر سرجن ڈاکٹرز اور جدید مشینری کے بدولت لوگوں کو سیدو شریف اور پشاور ہسپتالوں کے بجائے طبی سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم ہونگے ۔
811 total views, no views today


