خیبر ایجنسی: وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 12 دہشت گرد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں کی بمباری سے شدت پسندوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
312 total views, no views today
Comments


