مینگورہ، پاکستان پیپلز پارٹی نے یوسی امانکوٹ سے آزادامیدوار برائے ضلعی کونسل حاجی رضا خان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کردیا،اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر ریاض احمد ایڈووکیٹ نے پیپلزپارٹی کے راہنما اقبال حسین بالے کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی قائدین کی مشاورت سے آزادامیدوار حاجی رضاخان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آج کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پی پی پی مختلف علاقوں اوریونین کونسلوں میں تنظیم سازی میں مصروف تھی کہ اس دوران بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوا جس کے سبب تنظیم سازی کا عمل رک گیا اور نتیجے میں بعض یونین کونسلوں میں اپناامیدوارسامنے نہ لاسکے اس لئے امان کوٹ میں حاجی رضاخان کی حمایت کرتے ہیں ،انہوں نے کارکنوں،عہدیداروں اورووٹروں کو ہدایت دی کہ موصوف کیلئے بھرپوراندازمیں الیکشن مہم چلائیں ،اس موقع پر حاجی رضا خان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل بھی یوسی ناظم رہ چکاہوں اوراس دورمیں جتنے کام کئے وہ سب کے سامنے ہیں اگر انتخابات میں کامیابی نصیب ہوئی تو ادھورے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔
624 total views, no views today


