کبل، یونین کونسل توتانوبانڈئی میں پی ٹی آئی و مسلم لیگ ن کو دھچکا ،گاؤں ٹیغک کے سرگرم سیاسی شخصیات پیر مظفر خان،سید رحمان نے ساتھیوں سمیت جبکہ زور طلب خان،تاج محمد خان اور دیگر نے خاندانوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس حوالے سے اجتماع منعقد ہوا جہاں پر خطاب کرتے ہوئے یونین کونسل توتانوبانڈئی اے این پی کے نامزد ضلعی امیدوار خورشید خان،جے یو آئی کے نامزد امیدوار برائے تحصیل کونسل مولانا سید عرفان اللہ ،اکبر شاہ اور ابراہیم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار اور کرسی کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے یوسی توتانوبانڈئی میں اے این پی اور جے یو آئی نے اتحاد کرلیا ہے جو کہ علاقے کا مضبوط ترین اتحاد ہے جس کے بدولت کامیابی یقینی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ناقص اور ممبران اسمبلی کے مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے لوگ حکمران پارٹیوں کو خیر آباد کہہ کر اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں جس سے صاف واضح ہے کہ آنے والا دور اے این پی اور جے یو آئی کا ہے انہوں نے واضح کیا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے دوسال دھرنوں اور ناچ گانوں میں گزار کر ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے لوگ گوں نا گوں مسائل کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن نا اہل حکمرانوں سے نجات کا بہترین موقع ہے لہذا اہلیان یوسی توتانوبانڈئی کسی کے جھانسہ میں آئے بغیر 30مئی کو اپنا قیمتی ووٹ اے این پی و جے یو آئی اتحاد کے نامزد امیدواروں اور انکے پینل کے حق میں استعمال کریں تاکہ حکمرانوں کے پیدا کردہ مسائل ومشکلات سے چھٹکارا مل سکے انہوں نے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
628 total views, no views today


