مینگورہ ، عوام کی محرومیو ں کا ازالہ کر نے کیلئے میدان میں نکلے ہیں اور اخری دم تک عوام کی حقوق کیلئے لڑنے کا عزم کر رکھا ہے ان خیالا ت کا اظہار یونین کونسل گل گدہ کے متفقہ امید وار برائے ضلعی کونسلر راحت علی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ گل گدہ ،پانڑ ،کالج کالو نی اور دیگر محلو ں کے غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے بے انصافی اور نا محرومیو ں کیخلاف اور عوام کے اصرار پر میدان میں نکلا ہو ں انہو ں نے کہا کہ علاقے کے عوام کی پہلے بھی بغیر ممبری کے اپنے محدود وسائل کو برو ئے کار لاتے ہو ئے خدمت کی ہے اور اگر علاقے کے عوام نے اعتماد کیا اور تیس مئی کو کامیاب بنایا تو عوامی مسائل و مشکلات کو حل کر نے کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاؤنگا انہو ں نے کہا کہ عین انتخابات کے موقع پر سیاسی مداری گھر گھر دستک دیکر عوام کو سبز باغات دیکھا رہے ہیں لیکن اس بار شکست سیاسی مداریو ں کا مقدر بن چکا ہے انہو ں نے کہا کہ گل گدہ کی پسماندگی ختم کر نا میرا مشن ہے ،سیاسی مداریو ں نے جان بوجھ کر علاقے کو پسماندہ رکھا دھو کہ دہی پر عوام سے ووٹ لیا اور اقتدار آنے کے بعد گل گدہ ،کالج کالو نی ،شریف آباد کیطرف رخ بھی نہیں کیا جس کیو جہ سے عوام مسائل و مشکلات میں پھنس گئی ، انہو ں نے کہا کہ انشاء اللہ کامیاب ہو کر کسی کو بھی مایوس نہیں کریں گے اور عوامی حقوق دہلیز پر حل کرینگے ۔
618 total views, no views today


