کبل، سوات تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ میں ملک ریاض احمد کے رہائش گاہ پر پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کا اجتماع منعقد ہوا جس میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین محمود خان اچکزئی،ڈپٹی چئیرمین و صوبائی صدر مختار خان یوسفزئی،ضلعی سکریٹری خورشید کاکاجی،صوبائی ممبر ملک ریاض احمد،قھار خان، اتل خان،سلیم خان،محمد رحیم ایڈوکیٹ ،باچا سید،رحم زیب،عارف سمیت کارکنان ،عمایدین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پختون بہادر اور غیرت مند قوم ہیں جنہوں نے ہزاروں قربانیوں کے بدولت فرنگی کو شکست دے کر آزادی حاصل کی ہے جس کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے لیکن دشمن کی چالاکی اور ہماری بے اتفاقی کی وجہ سے پختون قوم مسائل و مشکلات سے دوچار ہے اور قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ میں دو وقت کی روٹی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں نے سازش اور منصوبہ بندی کے تحت پختون کو دہشت گرد کا نام دے کر پوری دنیا میں بدنام کردیا ہے جبکہ پختون قوم پر امن اور مہمان نواز قوم ہیں انہوں نے کہا کہ پختون خطہ ہماری دھرتی ماں ہے کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو قربانیوں کی تاریخ رقم کرنے سے گریز نہیں کرینگے انہوں نے واضح کیا کہ کاشغر گوادر روٹ کو تبدیل نہ کیا جائے کیونکہ طے شدہ روٹ سب سے موزون ہے جس سے سنٹرل ایشیاکو دس راستے جاتے ہیں اگر روٹ تبدیل کیا گیا تو یہ پختون قوم کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کی انتہا ہوگی کیونکہ پختونخواہ پر امن خطہ ہے جہاں پر بیرونی سرمایہ کار بلا خوف و خطر سرمایہ کرسکتے ہیں جن کو ہر قسم تحفظ فراہم کرنے کی گارنٹی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسائل و مشکلات سے نجات اور دنیا میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لئے پختون قوم کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کارکنان خصوصا عہدیداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا ساتھ دینے کے پالیسی پر عمل پیرا رہ کر غریبوں میں پائی جانے والی مایوسی و محرومیوں کا خاتمہ کریں کیونکہ پختونخواہ خطہ پر پختون کی حکمرانی و اختیار پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کا منشور ہ ہے اجتماع کے دوران متعدد افراد نے خاندانوں سمیت PMAPمیں شمولیت کا اعلان کیا۔
289 total views, no views today


