مینگورہ، ممبر قومی اسمبلی این اے 30کے خلاف پورے تحصیل مٹہ کے کارکنوں کا احتجاجی اجلاس ۔آگاہی مہم کے بعد دھرنوں کا اعلان ۔ اہم اجلاس زیر صدارت مٹہ کے علاقہ گوالیرئ میں رشید عالم خان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں غلام بہادر خان ‘محمد عمران خان ‘ڈاکٹر اصغر ‘نوشیروان ‘ انور علی ‘مظہر علی ‘ شاہ فہد ‘فتح خان ‘ طارق خان‘ جہانزیب عرف علی اور دوسرے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ این اے 30سے منتخب ممبرقومی اسمبلی نے ہمارے مینڈیٹ پر ڈھاکہ ڈالا ہے۔ منتخب ہونے کے بعد کبھی تحصیل مٹہ کا دورہ نہیں کیا ہے۔ یہ فوراً اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ اور اس سیٹ پر ضمنی الیکشن منعقد ہونا چاہےئے۔ کیونکہ موجودہ ممبرنے ہمارے مینڈیٹ چوری کی ہے۔ اس کو مزید ہم برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ جبکہ اس کا چچا ایم این اے بن گیا ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں اپنے منظور نظر افراد کو نوازا ہے۔ اچھائی اسی میں ہے کہ یہ خود مستعفی ہوجائیں۔ ورنہ ہم زبردستی اس کو مستعفی کردینگے۔ اب مزید اس کی چالیں نہیں چلیں گے۔
618 total views, no views today


