مینگورہ، پی ٹی ائی تحصیل مٹہ کے رہنما محمد عمران خان نے کہا ہے کہ ایم این اے سلیم الرحمن کے استعفیٰ تک جدوجہد جاری رہیگا،ایم این اے موصوف نے بلدیاتی انتخابات میں منظور نظر افراد کو ٹکٹ دیکر نظریاتی کارکنوں کو محروم کردیا،ہمارامینڈیٹ کی توہین کرکے ایم این اے نے غلط مثال قائم کردیا ہے پارٹی چیئرمین عمران خان نوٹس لیکر این اے تیس میں پارٹی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔انہوں نے مزید کہا دیگر پارٹیوں کے کارکنوں کو نواز کر ایم این اے موصوف کس طرح پی ٹی ائی کے خدمت کررہے ہیں غیر ضروری اقدامات کیوجہ سے کارکنوں میں تشویش پائی جاتی ہے ،ایم این اے سلیم الرحمن کے خلاف جدوجہد جاری رکھ کر میرٹ کا مثال قائم کرینگے۔
606 total views, no views today
Comments


