مینگورہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سلیم خان نے کہاہے کہ سوات میں پی پی پی کو پانچ کے ٹولے نے یرغمال بناکرخودساختہ فیصلے کئے مگر ہم نے پارٹی کوڈرائنگ روم سے نکال کر دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑاکردیا ہے جس سے پارٹی کو استحکام ملااس وقت ہم کارکن پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں مصروف عمل ہیں،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی میں موجود پانچ کا ٹولہ اب بھی من مانی کررہاہے حالانکہ کچھ عرصہ بیشترہمارے درمیان صلح صفائی ہوئی جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے مشاورت سے ٹکٹ جاری کریں گے اس دوراان ہم نے مشترکہ طورپر یونین کونسل کوٹہ ابوہا میں سبحان علی کو تحصیل اور اسرارکو ضلع کونسل کیلئے نامز دکرکے انہیں ٹکٹ دئے مگر اسی ٹولے نے تحصیل کو نسل کے امیدوار کا ٹکٹ کینسل کرکے دوسرے امیدوار کو نامزد کردیا جس کے خلاف ہمارے ضلع کو نسل کے امیدوارنے احتجاجاََ انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ یونین کونسل بریکوٹ اورابوہا میں پارٹی ٹکٹوں کو آلو ٹماٹر کی طرح فروخت کردیا گیا جو جیالوں اور دیرینہ کارکنوں کو ہر گز قبول نہیں اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یونین کونسل ابوہامیں کسی سیاسی پارٹی سے اتحاد کرکے ٹولے کے امیدوار کو شکست دیں گے،انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ اسی ٹولے نے ہمارے کئی مخلص امیدواروں کو ٹکٹوں میں نظر اندازکرکے دیگرپارٹیوں کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں ،من پسند اورمن مانے فیصلوں پر ہم نے کافی عرصہ تک خاموشی اختیار کررکھی تھی تاکہ پارٹی کو نقصان نہ پہنچ سکے مگر پانچ کا ٹولہ اب بھی من مانیو ں میں مصروف ہے جس پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے،انہوں نے کہاکہ ہم پارٹی قائدین کی قدر کرتے ہیں جبکہ پارٹی مشن کو آگے بڑھانے سمیت اس کا پیغام گھر گھر تک پہنچارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کارکنوں کی اکثریت ہمارے پاس ہے ،انہوں نے پارٹی کی مرکزی اورصوبائی قیادت سے اپیل کی کہ وہ سوات میں پارٹی کو انتشارسے بچانے کیلئے کردارادکرے۔
702 total views, no views today


